پاکستانی خبریں

آنجہانی سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کیلئے 1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

سیالکوٹ کی تاجر برادری نے آنجہانی سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کے لیے 1 لاکھ ڈالر امداد اور زندگی بھر تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ آنجہانی سری لنکن منیجر کے اہل خانہ کے لیے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول کے اہل خانہ کو سیالکوٹ کی کاروباری برادری ساری زندگی تنخواہ دے گی۔

Related Articles

Back to top button