پاکستانی خبریں

آر او الیکشن کرا کے ہم سے الیکشن چھینا گیا: آصف علی زرداری

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن مشکل نہیں ہے، ہماری اپنی کمزوریاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مجھے 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔

پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کل ضمنی انتخاب میں اکثریت سے ووٹ حاصل کیے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں 50 ہزار ووٹوں کی امید تھی۔

آصف زرداری نے کہا کہ آر او الیکشن کرا کے ہم سے الیکشن چھینا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایسی کوئی جگہ نہیں ہے جہاں پیپلزپارٹی کا جھنڈا نہ ہو۔

سابق صدر پاکستان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان بچائیں گے اور آگے لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں این اے 133 پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار دوسرے نمبر پر آئے ہیں جب کہ نشست ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے جیتی ہے۔

Related Articles

Back to top button