پاکستانی خبریں

محکمہ بلدیات کی صوبے بھر میں ہرتال

بلوچستان میں صفائی پر مامور محکمہ بلدیات کے ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ہڑتال کردی ۔ محکمہ بلدیات کے حکام کے مطابق صوبے میں محکمہ بلدیات کے ڈیلی ویجز ملازمین نے 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی بناپر ہڑتال کردی ہے۔

دوسری جانب صفائی پر مامور محکمہ بلدیات کے مستقل ملازمین بھی ڈیلی ویجز ملازمین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہڑتال میں شامل ہوگئے۔

محکمہ بلدیات کے حکام کا بتانا ہےکہ کوئٹہ میں تعینات میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 1400 اہلکاروں کی ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں جا بجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے جب کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں صفائی کی ابتر صورتحال نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لوکل کونسلز کے غیر ترقیاتی فنڈز کے فور ی اجرا کا اعلان کیا ہے جو صفائی کی صورتحال کی بہتری اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button