پاکستانی خبریں

سری لنکن منیجر کو بچانے والے شہری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

سری لنکن منیجر کو بچانے والے شہری کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سیالکوٹ واقعے کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیکٹری ملازم سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیکٹری ملازم مشتعل ہجوم کی منتیں کرتا رہا اور سری لنکن منیجر کو پولیس کے حوالے کرنے کا بھی کہا گیا تاہم مشتعل افراد نے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملازم کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی شہری تشدد سے ہلاک ہوا۔ ہلاکت کے بعد لاش کو جلایا گیا۔
سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینجر کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی گئی تھی اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق سری لنکن شہری کی موت تشدد سے ہوئی۔ تشدد سے ہلاکت کے بعد سری لنکن شہری کی لاش کو جلایا گیا۔

Related Articles

Back to top button