پاکستانی خبریں

کراچی میں ملزمان فیملی سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی کے خالد بن ولید روڈ پرملزمان فیملی سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی سچ نیوز کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے گاڑی کا پیچھا کیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ جیسے ہی متاثرہ افراد فلیٹ کے سامنے پہنچے تو ملزمان نے گاڑی کو روکا اور ملزمان میں سے دو افراد نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، دونوں ملزمان نے گاڑی کے اندر اور ڈگی میں سے پیسے نکالے۔

واردات کے دوران سڑک پر ٹریفک رک گئی اور چند سیکنڈز کی واردات کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔

دو ہفتے قبل فیملی سے 35 لاکھ روپے چھیننے کی واردات ہوئی تھی، واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کرلیا گیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

Related Articles

Back to top button