پاکستانی خبریں

نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف سازش کی گئی: رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آج ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او پیسے دے کر لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ڈوبنے کے قریب ہے۔

صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے چکوال مین سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں نواز شریف کو قوم نے اقتدار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف سازش کی گئی۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے الزام عائد کیا کہ آج ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او پیسے دے کر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک ڈوبنے کے قریب ہے۔
سردار غلام عباس کی ن لیگ میں شمولیت حوالے سے منعقدہ تقریب سے سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

Back to top button