پاکستانی خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنا کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کی ضمانت مقامی مجسٹریٹ نے منظور کی جس کے بعد عرفان صدیقی کی ضمانت منظور ہونے کے بعد روبکار جاری کر دئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عرفان صدیقی کی آج ہی رہائی کا امکان ہے۔

عرفان صدیقی کی ضمانت منظور ہونے سے متعلق ان کے بیٹے نعمان صدیقی کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق مشیر اور قریبی ساتھی عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر گرفتار نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلا نے جوڈیشل ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، لہٰذا عرفان صدیقی کو رہا کیا جائے۔ جس پر عدالت نے عرفان صدیقی کے وکلا کی بریت کی درخواست مسترد کردی اور پولیس کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا تھا۔تاہم آج ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھئے: کس نے معاملے کو کیش کرایا، عرفان صدیقی کی بے گناہی سے متعلق کس نے سوالات اٹھا دیئے؟ بڑی خبر آگئی

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر عرفان صدیقی کو گذشتہ رات سیکٹر جی 10 تھری میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا، جس کے بعد دونوں افراد کو اسلام آباد کے تھانہ رمنا منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی جس پر عرفان صدیقی پر دفعہ 188 کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 

 

 

Related Articles

Back to top button