پاکستانی خبریں

عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں، فیاض الحسن چوہان

پنجاب اسمبلی کےباہر مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزير جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آئی۔

پنجاب اسمبلی کےاجلاس کے موقع پر مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری اورصوبائی وزیرِ جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا آمنا سامنا ہوگیا۔

اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے وزیرِ جیل خانہ جات کو مشورہ دیا کہ جیل میں اپنے لیے سیل تیار کرلیں، اس پر فیاض الحسن نےجواب دیا کہ آپ جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔

فیاض الحسن نے عظمیٰ بخاری کو مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی چیلنج دیا، عظمیٰ بخاری نےکہاکہ چوہان صاحب محسوس تو کریں آپ کے ساتھ بہت بری ہوچکی ہے۔

Related Articles

Back to top button