پاکستانی خبریں

پنجاب کے وسطی علاقوں میں شدید فضائی آلودگی، لاہور چوتھے نمبر پر

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج 292 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ فضائی آلودگی کے لحاظ سے آج پہلا نمبر بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کا ہے جو 388 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

رپوٹ کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی تیسرے اور کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔ پاکستان کے چھوٹے شہروں کی بات کی جائے تو ملک میں سب سے آلودہ فضا اس وقت فیصل آباد کی ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 316 ہے۔

پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے رائیونڈ دوسرے، گوجرانوالا تیسرے اور لاہور چوتھے نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ گزشتی روز لاہور میں اسموگ کے باعث سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی اسموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button