پاکستانی خبریں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے خود سے منسوب مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کر دی

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار سے منسوب نئی مبینہ آڈیو نے سیاسی ہلچل مچادی ، ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کردی۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں ثاقب نثار مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف کو سزا دینی ہوگی۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے خود سے منسوب سوشل میڈیا پر زیرگردش مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ من گھڑت آڈیو مجھ سے منسوب کی گئی ہے، جو میں نے بھی سنی ہے۔

اس طرح کی چیزیں سامنے لائی جارہی ہیں، یہ آواز میری نہیں ہے، کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں، سوچ رہا ہوں کہ کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button