پاکستانی خبریں

شیخ رشید احمد کے بھائی انتقال کر گئے

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی شیخ رفیق آج انتقال کر گئے ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر انتقال کر گئے ہیں۔

 

شیخ رشید احمد نے ٹویٹ پر کیا ہے کہ ’’انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع ہے کہ میرے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ شام 6 بجے کوٹ رادھا کشن میں اداکی جائیگی- آپ سب سے مرحوم کے لئے دعاؤں کا درخواست گزار ہوں۔‘‘

وزیر داخلہ نے بھائی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

Related Articles

Back to top button