پاکستانی خبریں

سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے متعلق حکومت نے قانون میں ترمیم کر دی

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے قانون میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین اب 55 سال کی عمر سے پہلے قبل از وقت ریٹائرمنٹ نہیں لے سکیں گے۔

اس سے قبل سرکاری ملازمین 25 سال کی ملازمت پوری ہونےکے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے سکتے تھے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب 55 سال عمر سے پہلے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ نہیں ملےگی، خواہ ملازمت 25 سال کی ہوگئی ہو۔

Related Articles

Back to top button