پاکستانی خبریں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق بڑا دعوی کردیا، جانیے تفصیلات اس خبر میں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دورہ امریکاعمران خان کاتاریخی دورہ تھا،عمران خان کی تھکاوٹ ختم نہیں ہوئی دورے کے نتائج آنا شروع ہو گئے۔

وزیراعظم نے امریکاجاکر کہاایران سے جنگ بہت نقصان دہ ہوگی، وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک بھرمیں ناکام جلسے کررہی ہے،اپوزیشن کی جلسیوں سے عمران خان بھاگنے والا نہیں،ہمیں صرف معاشی چیلنجزکاسامنا ہے،جس روزمعاشی چیلنجزختم ہوجائیں گے،لوگ اپوزیشن کودیکھیں گے بھی نہیں، اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو ہمیں عوام کو جواب دیناہوگا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت اچھی ہے برطانیہ میں بھی ان کے دوست آگئے ہیں،افغانستان کے حوالے سے طالبان نے بھی مثبت جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ فضل الرحمان کے پا س گئے ہیں ان کی کھنچائی ہوئی ہے ،چیئرمین سینٹ کا مقابلہ سخت ہے سنجرانی کو جیتتے ہوئے دیکھ رہاہوں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان ایماندارآدمی ہے ، آرمی چیف اور پاک فوج کی سپورٹ عمران خان کو حاصل ہے ،عمران خان نے واضح کہا ہے کہ چوراورڈاکوﺅں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ، عمران خان کو پی ٹی آئی سے نکال دیں تو پی ٹی آئی صفر ہے ،شیخ رشید کاکہناتھا کہ ہمیں صرف معیشت کا چیلنج ہے انہوں نے ملک کو اتنا لوٹا ہے ،عمران خان کہتے ہیں یہ چوراور ڈاکوﺅں نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے سی اترنااور گھر سے کھانا نہ آنا بہت چھوٹی سی باتیں ہیں ۔شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ ریلوے کا بزنس بہت بڑھ گیا،ریلوے میں 60 سے 70 لاکھ مسافر بڑھ گئے ہیں،ریلوے نے دس بلین روپے کمائے ہیں،ان کا کہناتھا کہ سب سے زیادہ کارکردگی وزارت ریلوے کی ہے،وزیر ریلوے نے کہا کہ دو لوکو موٹو میں کیمرے نصب کررہے ہیں،136 ٹرینیں ہیں،ٹرینیں بمپرٹوبمپرچل رہی ہیں،شیخ رشید کا کہناتھا کہ واشنگ لائنز کی حالت بدلنا چاہتا ہوں ، مسافر سیفٹی کےساتھ صفائی بھی مانگتے ہیں ، 24 اگست کومیرا ایک سال پورا ہوگا،بطوروزیرریلوے قوم کے سامنے خود کوپیش کروں گا۔

Related Articles

Back to top button