پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 6افراد جاں بحق جبکہ 216 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 618ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید216 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 33ہزار435ورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار250، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار190، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار965،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار364، بلوچستان میں 33 ہزار408، آزاد کشمیر میں 34 ہزار514 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار401 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 980افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار604، خیبرپختونخوا 5 ہزار801، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

Related Articles

Back to top button