پاکستانی خبریں

پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے: سید خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اگر خطرہ ہے تو شیخ رشید سے ہے۔

سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ اس مرتبہ ہم پشاور میں یوم تاسیس میں منائیں گے اور صوبہ خیبرپختونخوا میں زبردست پاور شو ہو گا۔

رکن قومی اسمبلی نے الزام عائد کیا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کی حکومت ہے جب کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاست کررہے ہیں۔

سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئین سے بالاتر ہو کرکوئی فیصلہ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا حکومت کا حق ہے۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اس حکومت میں شروع دن سے پنڈورا باکس کھل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق جج پر الزام سنگین مسئلہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر سید خورشید نے کہا کہ اس مسئلے کا سپریم کورٹ کو سو موٹو نوٹس لینا چاہیے۔

Related Articles

Back to top button