پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق جبکہ مزید 240 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 612ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید240 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 32ہزار466کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.73 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 73ہزار199، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار122، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار903،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار339، بلوچستان میں 33 ہزار400، آزاد کشمیر میں 34 ہزار512 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار400 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 978افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار603، خیبرپختونخوا 5 ہزار798، اسلام آباد 948، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 358 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button