پاکستانی خبریں

چودھری پرویزالہٰی پارلیمانی پارٹی کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کریں گے۔

چودھری پرویزالہٰی پارلیمانی پارٹی اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی,چودھری شافع حسین اورطارق بشیر چیمہ شرکت کریں گے۔سینیٹر کامل علی آغا اور دیگر پارٹی عہدیداران بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحادی معاملات بارے گفتگو ہو گی۔

مسلم لیگ ق کے کارکنوں کو ضلعی سطح پر مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔ نئے بلدیاتی قانون پر مسلم لیگ ق کے تحفظات کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں حکومتی عدم تعاون پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ پنجاب حکومت سے تحفظات پرآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نئے بلدیاتی قانون پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Related Articles

Back to top button