پاکستانی خبریں

حکومت اور اتحادیوں میں دوریاں بڑھنے لگیں، ق لیگ کا اہم اجلاس

وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں میں دوریاں بڑھنے لگیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت مسلم لیگ قائداعظم (ق) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت مسلم لیگ قائداعظم (ق) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا، سالک حسین اور حسین الٰہی نے شرکت کی۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات کے حوالے سے لائحہ عمل اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کامل علی آغا کے مطابق پنجاب حکومت کے رویے پر پارٹی کی طرف سے بہت شکایات آ رہی ہیں، اتحادی ہونے کی بات الگ ہے، وہ اپنے اسپیکر سے صرف بجٹ اجلاس کیلئے ملاقات کرتے ہیں۔

ق لیگ کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس کل تک ملتوی کردیا گیا جبکہ کل کے اجلاس میں پنجاب حکومت کے رویے اور تحفظات سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا۔

Related Articles

Back to top button