پاکستانی خبریں

کورونا کیسزکےتعداد میں بتدریج کمی، مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد پر آ گئی

پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 391 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38524 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 391 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 9 ہلاکتیں ہوئیں

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28584 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 79 ہزار 142 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23330 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 322 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button