پاکستانی خبریں

شمالی وزیرستان میں دہشتگروں کی فائرنگ

شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگروں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے گرباز کے قریب سے پاک فوج کی بارڈر پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید ، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے کے امن کے لیے قربانیاں دے رہا ہے، قبائلی علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چند دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، دشمن عناصر کی بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ان شاءاللہ ناکام ہو گی۔

 

Related Articles

Back to top button