پاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت جاری، مزید 2 نوجوانوں شہید

مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج کی بربریت بدستوجاری ہے، ضلع شوپیاں میں محاصرہ اور تلاشی کی کاروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا گیا، قابض انتظامیہ نے پورے علاقے کی موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم بدستور جاری ہیں۔ قابض افواج نام نہاد تلاشی اپریشن کے بہانے آئے روز کشمیریوں کا خون بہانے میں مصروف ہے۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی غاصب افواج نے نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا ہے۔

بے گناہ نوجوانوں کے شہادت کی خبرسن کرعلاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے۔ جن کو منتشر کرنے کیلئے قابض افواج نے آنسو گیس اور پلیٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔ جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ بھارتی افواج نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے وسیع پیمانے پر علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔

قابض افواج گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پر لوگوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ حریت قیادت نے بے گناہ نوجوانوں کی شہادت اور مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مزمت کی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی عظیم شہادت پر لوحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہیدوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شہیدوں کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

قابض انتظامیہ نے پورے علاقے کی موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہے۔

Related Articles

Back to top button