پاکستانی خبریں

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والےشریک ہوئے۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھاکہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button