پاکستانی خبریں

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 144واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

 شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا 144واں یوم پیدائش قومی جذبے سے آج منایا جارہا ہے۔ یوم پیدائش کے موقع پر مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔

سچ نیوز کے مطابق تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور عامر اقبال خان تھے۔ پاک فوج کی جانب سے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

 شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں شاعر مشرق کی تحریک پاکستان کیلئے جدوجہد کو بھرپواز انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button