پاکستانی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بطور کور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی

کراچی کور کی کمانڈ تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے بطور کور کمانڈر کراچی کمان سنبھال لی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان حوالے کی۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اور وہ 20 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Related Articles

Back to top button