پاکستانی خبریں

ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعظم عمران خان سے ایسا کیا شکوہ کر دیا کہ شیخ رشید سمیت آپ بھی انکی تائید کریں گے

پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شہداء کا انصاف سیاست نہیں ایمان کا معاملہ ہے،ورثا کو انصاف دلوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،حکومت بدلنے کے باوجود 17جون کے قتل عام کے مضمرات اور تکالیف سے باہر نہیں نکل سکے،سابق حکمرانوں کی طرف سے سینکڑوں کارکنوں پر درج کروائے گئے جھوٹے…

پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں خرم نواز گنڈاپورنےسینئررہنماؤں کوسانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کےمتعلق آگاہ کرتے ہوئے حکومت سے شکوہ کیا اور کہا کہ انصاف کی فراہمی کےلئے جو سپورٹ ریاست پاکستان کی طرف سے مظلوم خاندانوں کو ملنی چاہیے تھی وہ آج کے دن تک نہیں ملی ،اس بات کادکھ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے سابق حکمرانوں کی طرف سے درج کروائے گئے جھوٹے مقدمات میں پولیس کی جھوٹی گواہیوں پر 107کارکنوں کو سزائیں سنائیں حالانکہ منتقم مزاج سابق حکمرانوں کے درج کروائے گئے جھوٹے مقدمات پر خارج ہونے چاہئیے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور اپوزیشن رہنما ہمیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی بات کی،وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد لگتا ہے کہ اُن کی مصرفیات بہت بڑھ گئی ہیں ،شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء انصاف چاہتے ہیں ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ عوامی تحریک نے جعلی مقدمات سے متاثرہ سینکڑوں کارکنوں اور انکے اہل خانہ کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا،اس ظالم نظام کے تحت کروڑوں روپے کی فیسیں ادا کرنے کے باوجود انصاف سے محروم ہیں ،اسیر اور زیر سماعت مقدمات میں پیش ہونیوالے کارکنوں کو ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے مکمل قانونی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں بشارت جسپال،راجہ وقار،انوار اختر ایڈووکیٹ ،خالد درانی،نور اللہ صدیقی ،عارف چوہدری ،میاں ریحان مقبول،وسیم ہمایوں ،راجہ زاہد محمود،قاری مظہر فرید،میاں عبدالقادر،عطا الرحمن ہاشمی ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ ،میاں کاشف ، ملک محمد افضل کھوکھر،میاں محمد یاسین ایڈووکیٹ اور شفاقت مغل نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button