پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ کی ٹی ایل پی کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ختم کرنے فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے دی جانے والی منظوری کی سمری وزارتِ داخلہ کو موصول ہوچکی، جس کی روشنی میں اب سے کچھ دیر بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا اور پھر ٹی ایل پی پر عائد سیاسی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم لکھنے کی سفارش ابتدائی طور پر منظور کرکے کالعدم ختم کرانے سے متعلق وفاقی کابینہ کی منظوری لینے کی ہدایت کی تھی۔

گذشتہ روز وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا تھا کہ وزارت قانون نےحکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی اور پابندی اٹھانے کی حمایت بھی کی ہے۔

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد اُسے آئین کے تحت سیاسی آزادی حاصل ہوجائے گی، جس کے تحت وہ کرین کے نشان کے ساتھ انتخابات میں حصہ لینے کی مجاز ہوگی۔

Related Articles

Back to top button