پاکستانی خبریں

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات ،عمران خان نے کیسے استقبال کیا ؟

تبلیغی جماعت کے معروف مبلغ اور جید عالم دین مولانا طارق جمیل کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات،دوطرفہ امور پر تفصیلی گفتگو ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مولانا طارق جمیل کا ایوان وزیر اعظم پہنچنے پر پرتپاک استقبال ،گلےلگا کر خوش آمدید کہا،اس موقع پر نعیم الحق اور دیگر علما بھی موجود تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف عالم دین اور تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل نے دیگر علما کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے،ایوان وزیر اعظم پہنچنے پر عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا پرتپاک استقبال کیا اور آگے بڑھ کر انہیں گلے سے لگایا ،اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے گلے ملتے ہوئے خاصا گرمجوشی کا مظاہرہ کیا ۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔مولانا طارق جمیل نے امریکا کے کامیاب دورے پروزیراعظم کو مبارک باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان حال ہی میں امریکہ کے دورے سے واپس پہنچیں ہیں،دورہ امریکا سے واپسی پر کسی بھی مذہبی رہنما سے وزیر اعظم عمران خان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔مولانا طارق جمیل نے اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ایوان وزیر اعظم میں عمران خان سے پہلی باضابطہ ملاقات کی تھی اور بڑھتی ہوئی آبادی کنٹرول کرنے کے حوالے سے سمپوزیم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو مدینے جیسی فلاحی ریاست بنانے کے اعلان پرعمران خان کوسلام پیش کرتا ہوں، اس تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔

 

Related Articles

Back to top button