پاکستانی خبریں

کورونا کے وار جاری، مزید 11 اموات اور 567 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 11افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار 518 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید567کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12…

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 46ہزار918کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔ 

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 71ہزار497، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار512، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار918، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار103، بلوچستان میں 33 ہزار325، آزاد کشمیر میں 34 ہزار492 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار393 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 943 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار582، خیبرپختونخوا 5 ہزار765، اسلام آباد 944، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 357 اور آزاد کشمیر میں 741 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button