پاکستانی خبریں

آخر کیا ہوا کہ مریم نوازشریف نے اپنی ہی حکومت کو نااہل ’ قرار ‘ دیدیا ؟ جانیے تفصیلات میں

آج کل حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کافی گرما گرمی چل رہی ہے جبکہ مریم نوازشریف احتجاجی تحریک بھی چلا رہی ہیں اور گزشتہ روز یوم سیاہ منایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف اکثر اوقات ٹویٹر پرعمران خان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتی دکھائی دیتی ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے ٹویٹر پر ایسی چیز شیئر کر دی کہ انہیں الٹا لینے کے دینے پڑ گئے ، بعد ازاں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے فوری طور پر اسے ڈیلیٹ کر دیا لیکن اس کے سکرین شاٹس ابھی بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں ۔

آخر کیا ہوا کہ مریم نوازشریف نے اپنی ہی حکومت کو نااہل ’ قرار ‘ دیدیا ؟ جانیے تفصیلات میں

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کو کہیں سے اخبارات کی سرخیوں پر مبنی سکرین شاٹس ملے جو انہوں نے تاریخ اور خبر پڑھے بغیر ہی ٹویٹ کر دیئے اور عمران خان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مریم نوازشریف نے اپنے پیغام کے ساتھ لکھا کہ ” نالائقوں اور نااہلوں کی اصل کارکردگی “ ۔یہاں پر دلچسپ امر یہ ہے کہ اس سکرین شاٹس میں دی گئی خبر دراصل ن لیگ کے دور حکومت میں ورلڈ بینک کے جاری کردہ رپورٹ کی ہے جسے وہ حالیہ سمجھ بیٹھیں، اس خبر میں بتایا گیاہے کہ لیگی حکومت بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔لیکن غلطی کا احساس انہیں یہ ٹویٹ کرنے کے تقریبا چار گھنٹے کے بعد ہوا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور خبر پھیل چکی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا ۔

Related Articles

Back to top button