پاکستانی خبریں

اب صرف مکمل ویکسینیشن والے افراد ہی پاکستان آسکیں گے

پاکستان میں آنے والے غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے سفری حکم نامے پر عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق سفری حکم نامے سے متعلق جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صرف کورونا کی مکمل ویکسی نیشن والے مسافروں کو پاکستان میں سفرکی اجازت ہے۔

ہدایات کے مطابق سی کیٹیگری اور ہائی رسک کیٹیگری ممالک سےآنے والے مسافروں کو 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا جب کہ کیٹیگری بی اور ہائی رسک والے ملکوں سے مسافروں کو پاکستان میں سفرکی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان آنے والی پروازوں کے لیے ٹریول پالیسی میں تبدیلی کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو 10 نومبر سے پوری گنجائش کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11افراد جاں بحق جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 507 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید515کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار673ہوگئی۔

Related Articles

Back to top button