پاکستانی خبریں

رانا ثنا اللہ منشیات کے کاروبارسے کس لیے منسلک ہوئے؟ اندرونی کہانی اعتراف کی صورت میں آئی سامنے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے تفتیشی افسر کو دیئے گئے بیان میں منشیات کا کاروبار کرنے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ سیاست میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے وہ اس کاروبار سے جڑے۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں اے این ایف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے کہا وہ فیصل آباد میں مقامی افغانیوں سے نارکوٹکس لے کر دوسرے ڈرگ کا کاروبار کرنے والوں کو اسمگل کرتے تھے، پھر یہ ڈرگ بیرون ملک سمگل کی جاتی تھی۔رانا ثناکے وکیل جاوید اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

Related Articles

Back to top button