پاکستانی خبریں

رکشا چلانے والےکو F-16 پکڑادیں گے تو وہ جہاز بھی تباہ کرےگا اور رن وے بھی توڑ دے گا، مصطفیٰ کمال کا حکومت پر طنز

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ رکشا چلانے والےکو F-16 پکڑادیں گے تو وہ جہاز بھی تباہ کرےگا  اور رن وے بھی توڑ دے گا۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ان کا قصور نہیں ، انہیں کچھ آتا ہی نہیں ہے، رکشا چلانے والےکو F-16 پکڑادیں گے تو وہ جہاز بھی تباہ کرےگا، رن وے بھی توڑ دےگا اورکہیں جاگھسےگا۔ 

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھےکہ لوٹی ہوئی رقم واپس لائیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیں مارا ہے مگر انہوں نے روکا نہیں، جن کا گورنر ہو اور صدر اسی شہر سے ہو وہ انہیں روک نہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی کرپٹ حکومتوں کی سربراہ ہے، پیپلز پارٹی حکومت کو وفاق سےاب تک 10ہزار 242 ارب روپے ملے،کرپٹ سندھ حکومت عمران خان کی نااہل حکومت کے پیچھے چھپ رہی ہے، سندھ والوں کوگونیازی گو کے ساتھ گو زرداری گو بھی چاہیے، اگر عمران خان کی حکومت کو جانا ہے تو پیپلزپارٹی کو بھی جانا ہے۔

 
 
 

Related Articles

Back to top button