پاکستانی خبریں

این اے 133ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے جمشید اقبال چیمہ کی کورنگ امیدوار ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ کے کاغذات بھی مستردکردیے ہیں۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق دونوں میاں بیوی کےکاغذات نامزدگی کا تجویز کنندہ حلقے کا نہیں تھا، اس وجہ سے دونوں کے کاغذات مسترد کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ جمشید اقبال چیمہ نے گذشتہ دنوں ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تحفظ خوراک کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

خیال رہےکہ این اے 133 لاہور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔

این اے 133 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button