پاکستانی خبریں

فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو لیا آڑے ہاتھوں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کا انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ٹیکنالوجی کی حوصلہ شکنی ہے۔ انٹرنیٹ پر سیلز ٹیکس سے طالب علموں کو نقصان ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فود چوہدری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا انٹرنیٹ پر انیس عشاریہ پانچ فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ٹیکنالوجی اور کمیونی کیشن کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔ اس کا براہ راست نقصان نوجوانوں خصوصاً طالب علموں کو ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کریں انٹرنیٹ سروسز اب بنیادی ضرورت ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button