پاکستانی خبریں

نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں ٹاور کو گرانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال کیا جائے گا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس طرح دنیا بھر میں عمارتیں گرائی جاتی ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے دوران کوئی نقصان نہ ہو۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا عمل 27 اکتوبر کے بعد ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے جب کہ ٹاور گرانے کے اخراجات نسلہ ٹاور کے مالک سے لیے جائیں اور مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی مالک کا پلاٹ بیچ کر رقم وصول کریں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمارت گرانے کے بعد ملبہ بھی فوری اٹھایا جائے اور کمشنر کراچی آج پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ  نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کے سامان کی منتقلی کا عمل ابھی تک جاری ہے اور عمارت میں ابھی تک خاندان رہائش پذیر ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button