پاکستانی خبریں

وزیر داخلہ کا پنجاب بھر میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پنجاب میں دو ماہ کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں، ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی کی طرح پنجاب بھر میں رینجرز کو تعینات کررہا ہوں اور دو ماہ کیلئے رینجرز صوبے میں ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 147 کے تحت صوبے میں رینجرز طلب کی گئی ہے اور پنجاب حکومت کو اختیار ہوگا کہ جہاں چاہے رینجرز کو استعمال کرے۔

Related Articles

Back to top button