پاکستانی خبریں

وفاقی کابینہ کا کالعدم تنظیم کے مظاہرین کو جہلم ہی میں روکنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

کابینہ کو وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم تنظیم سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لئے پشاور جی ٹی روڈ بھی بند کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کو انتخابی اصلاحات الیکٹرونک ووٹنگ مشین، زرعی شعبہ میں اجارہ داری کے خاتمے اور تیکنیکی امور پر بریفنگ دی گئی، وفاقی کابینہ نے اپنے فیصلوں کے تحت ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، کابینہ نے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کی تشکیل نو اور ریڈیو اور پی ٹی وی کی زمین پر ہاؤسنگ اسکیم کے اجرا کی منظوری دی۔

کابینہ نے انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دی، سینڈک میٹل لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک ڈائریکٹر کی تقرری اور پی پی آئی بی اور نیکا کی چئیرمین شپ سے وزیر توانائی کے استعفی کی منظوری دی گئی،

چیف ایگزیکٹو آفیسرز، اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی گئی، اور کابینہ نے پینل سرچارج کے خاتمے سے متعلق ریونیو ڈویژن کی تجویز اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔

Related Articles

Back to top button