پاکستانی خبریں

پی پی کی طرح چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں، مولانا فضل الرحمان

جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے چھپ کر ووٹ ڈالنے والوں میں سے نہیں۔بلوچستان میں نئی حکومت کیلئےکوششیں جاری ہیں اس حوالے سے سیاسی حلقوں میں یہ بات زیربحث ہے کہ پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

اس سلسلے میں جے یوآئی ف، بی این پی مینگل اور پختونخوامیپ نے باضابطہ طور پر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا لیکن ہم چھپ کر ووٹ دینے والوں میں سے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ہوگا باقاعدہ مشاورت کے بعد اور اعلانیہ طور پر ہوگا، تاہم ابھی ہم نے بلوچستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

جے یوآئی سربراہ نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال کے اپنے ساتھی بھی ان کےخلاف ہوگئے تھے انہوں نے بلوچستان میں حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا۔

Related Articles

Back to top button