پاکستانی خبریں

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے اور کالعدم تنظیم کے شرکاء منگل تک مریدکے میں بیٹھیں گے۔

وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک پرامن طریقے سےمعاملہ حل کر لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ پولیس اورمظاہرین کےدرمیان کسی قسم کا کوئی ٹکراؤ نہیں ہو گا، معاملات کو باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی طرف بڑھنے والے کالعدم تنظیم کے شرکاء نے مریدکے میں پڑاؤ ڈال دیے۔

گوجرانوالہ کے داخلی اور خارجی راستے تاحال بند ہیں اور جی ٹی روڈ پر کھڑی کی گئی رکاوٹیں بھی موجود ہیں۔

گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان دریائے چناب پل کے قریب کھودی گئی خندق بھی تاحال بھری نہ جا سکی۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار اور گزشتہ روز بند کی گئی سڑکیں ابھی تک بند ہیں۔

Related Articles

Back to top button