پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 567 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39200 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 16 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔

Related Articles

Back to top button