پاکستانی خبریں

کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی میں تسلسل کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔

انہوں نے یہ بات ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہی جنہوں نے ان سے ملاقات کے دوران کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے دوران بریفنگ ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بطور خاص ہدایت کی کہ کیماڑی سے سہراب گوٹھ تک کراچی کے ہر علاقے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ایڈ منسٹریٹربیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے دیرپا مسائل کا فوری حل ایک اچھی ابتدا ہے۔

Related Articles

Back to top button