پاکستانی خبریں

ڈونلڈ بلوم پاکستان کے لیے امریکی سفیر نامزد

امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان میں بڑی سفارتی تبدیلی کردی۔ صدر جوبائیڈن نے تیونس میں تعینات ڈونلڈ بلوم کو پاکستان میں سفیر نامزد کردیا۔ڈونلڈ بلوم 2019سے تیونس میں بطورا مریکی سفیر خد مات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کو افغانستان میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے کابل کے سفارتخانے میں بحیثیت قونصلر برائے سیاسی امور خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر مقبوضہ بیت المقدس کے اسرائیلی قونصل خانے میں بھی قونصل جنرل تعینات رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بغداد میں ملٹی نیشنل فورس انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر تھے۔

اس کے علاوہ انہوں نے قاہرہ اور کویت میں بھی خدمات سرانجام دیں ہیں۔ ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں تعیناتی کی حتمی منظوری امریکی سینیٹ دے گی۔

ڈونلڈ بلوم کو افغٖانستان سمیت اس علاقے میں کام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ان کی پاکستان میں تعیناتی ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب امریکہ کے افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال مکمل طور پر بدل چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جب پاکستان طالبان کے زیر اقتدار پڑوسی کے ساتھ سفارتکاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہےڈونلڈ بلوم کی تعیناتی اہم فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ افغانستان سے انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال سنبھالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان امداد یا غیر ملکی ذخائر تک رسائی کے بغیر انسانی تباہی کے دہانے پر ہے۔

Related Articles

Back to top button