پاکستانی خبریں

کورونا سے مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا سے مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 554 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42126 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 554 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس…

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.31 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28312 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 66 ہزار 204 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25205 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 977 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 687 ہو گئی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button