پاکستانی خبریں

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ایک اور تحفہ دے دیا

پاکستان افغانستان میں قیام امن کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش۔ پاکستان نے افغانستان کو سو بستر پر مشتمل ہسپتال کا ایک اور تحفہ دے دیا۔ پاکستانی وزیر، سفیران نے افغانستان کے علاقے لوگر میں نائب امین اللہ اسپتال کا افتتاح کر دیا۔

پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تو کوشاں ہے، ساتھ ساتھ افغان عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی انکے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے۔ پاکستان نے افغانستان میں ایک اور ہسپتال کا تحفہ دے دیا۔ پاکستانی وزیر سیفران نے افغانستان کے علاقے لوگر میں نائب امین اللہ ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ اسپتال پر اٹھارہ ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔

شہر یار آفریدی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں افغان عوام کو وزیراعظم پاکستان کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خصوصی ہدایت کی کہ ان کی جانب سے افغانستان کی عوام کو خوش حالی اور ترقی کا خصوصی پیغام دیں اور انہیں بتائیں کہ پاکستان کو ان کا کتنا خیال ہے۔

شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی قیام امن کی کوششوں کا پارٹنر ہے۔ سو بستر پر مشتمل اسپتال اس کا واضح ثبوت ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں برادرانہ تعلقات ہیں اور وقت نے ثابت کیا کہ جب جب افغانستان کو ضرورت پڑی پاکستان نے بھر پور ساتھ دیا۔

Related Articles

Back to top button