پاکستانی خبریں

ہیلی کاپٹر پر سفرکرنے والےکوکیا خبرکہ عوام پرکیا قیامت گزر رہی ہے؟ مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےکہا ہےکہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والے کو کیا خبر کہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہوں، والدین مہنگائی سے تنگ آ کر بچوں کو زہر پلا کر خودکشیاں کر رہے ہوں،اس ملک کا حکمران اُس ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے جس کا خلیفہ کندھوں پر بوریاں اٹھا کر غریبوں کے گھروں پر دستک دیتا تھا؟ کیا کوئی شخص ایسا بےحس گونگا، بہرا اور اندھا بھی ہوسکتا ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سے ایک دربار سے دوسرے دربار تک سرکاری خرچ پر سفر کرنے والےکو کیا خبرکہ پاکستان کے عوام پر کیا قیامت گزر رہی ہے؟

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ جس کے کتے بھی اعلیٰ قسم کے گوشت پر پلتے ہوں اسے ریاست مدینہ کا نام زبان پر لاتے ہوئے ہزار بار سوچنا چاہیے، لیکن اس سوچ کے لیے بھی دل میں درد ہونا چاہیے، بغض نہیں۔

Related Articles

Back to top button