پاکستانی خبریں

اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے

نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

حکومت کا نیب ترامیم کے معاملے پر اپوزیشن سے ایک اور رابطے کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ہے کہ نیب ترامیم پر اپوزیشن سے بات چیت کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نیب آرڈیننس کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ کریں گے، اپوزیشن جو ترمیم لانا چاہتی ہے حکومتی ٹیم اس کے ساتھ بیٹھے گی، اور اپوزیشن کی جن ترامیم پر حکومت کو اتفاق ہو گا اس کو ایکٹ کے لئے بل میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن سے رابطہ آئندہ ہفتے میں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button