پاکستانی خبریں

ایاز صادق نے وزیر اعظم عمران خان نے متعلق کیا بڑی بات کر دی؟ جانیے اس خبر میں

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ بلاول سے گلہ ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پہلے سلیکٹڈ کہا، عمران خان اس لیے ایوان نہیں آتے کوئی ان کوسلیکٹڈنہ کہہ دے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کیے گئے،پیپلزپارٹی،(ن)لیگ نے ہمیشہ ملکی مفادمیں کام کیا،ٹرمپ کاکہناہے ماضی کی حکومتیں ان کی مرضی سے نہیں چلتی تھیں،ٹرمپ کے بیان سے واضح ہے ہم نے امریکی مفادکیلئے کام نہیں کیا،ایاز صادق نے کہا کہ عمران خان مودی کوٹیلیفون کرکے منتیں کرتے ہیں،مودی کے یارہم نہیں وہ ہیں جوٹیلیفون کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب !پاکستان کی عزت آپ نہیں توہم کرائیں گے۔

جمہوریت کیلئے جیل بھی جاناپڑاتوقبول کریں گے،انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایاجا رہا ہے ،عمران خان کنٹینر سے اتریں،اسمبلی کواہمیت دیں،،کل عمران خان کو ایسے ہارپہنائے گئے جیسے حاجی کو پہنائے جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کیلئے پاکستان میں جگہ کم ہوتی جا رہی ہے ،عمران خان کا ٹرمپ سے ہاتھ دورے کی کامیاب ہے ،عمران خان نے نیویارک کے اخبار کو انٹرویو دیا ان پرآرٹیکل 6 لگنا چاہئے ۔

 

Related Articles

Back to top button