پاکستانی خبریں

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر مستعفی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسین اصغر نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے ابھی تک ڈپٹی چیئرمین نیب کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔

ایوان صدر کے ذرائع بھی اس خبر کی تصدیق نہیں کر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کو ڈپٹی چیئرمین کا استعفیٰ نہیں ملا، طریقہ کار کے مطابق ڈپٹی چیئرمین کا استعفیٰ چیئرمین نیب کی سفارش کیساتھ وزارت قانون کو بھیجا جائے گا۔

وزارت قانون استعفیٰ کے فیصلے کے ساتھ صدر کو حتمی فیصلے کیلئے بھیجتی ہے صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون کو اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوتا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button