پاکستانی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1656 نئےکیسز اور 35 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 افراد انتقال کر گئے اور 1656 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50779 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1656 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 35 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 27866 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 تک پہنچ چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button