پاکستانی خبریں

عمرشریف اسپتال سے ڈسچارج، ایئرپورٹ روانہ

اداکار اور کامیڈین عمرشریف کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ عمرشریف کو اسپتال سے ایمبولینس کےذریعے ایئرپورٹ روانہ کردیا گیا ہے۔ ایئرایمبولینس عمرشریف کولےکر کچھ دیر بعد امریکہ کیلئےاڑان بھرےگی۔

اہلیہ زریں شریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اسپتال میں عمرشریف کاعلاج کیا جائے گا۔ عمر شریف کابلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑا۔

انہوں نے کہا ہم عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے انتظامات پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔ ایئر ایمبولینس کل کراچی ایئر پورٹ پر پہنچی تھی اور امکان ہے کہ آج روانہ ہو جائے گی۔

عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے سبب مؤخر کر دی گئی تھی۔اسپتال میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر عمرشریف کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مداح عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے دعا کریں۔ ان کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کےلیے منیلا سے ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ کراچی ایرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کراچی سے ائیر ایمبولینس براستہ جرمنی فیولنگ کے بعد امریکا جائے گی۔

Related Articles

Back to top button